ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ گھر سے شوہر، بیوی، بچوں سمیت ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

بن قاسم ٹاؤن لنک روڈ فلک نازسوسائٹی میں گھر سے ملنے والی 5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن لنک روڈ فلک نازسوسائٹی میں گھر سے ملنے والی  5 لاشوں کا پوسٹ مارٹم منگل کی شب مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد تمام لاشیں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق متوفی شاہ زیب اور صبا کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ۔ شاہ زیب اور صبا کے جسم سے گن شاٹ ریزیڈیو، کیمیکل اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجہ کیمیکل، سیرولوجی اور ڈی این اے رپورٹس آنے تک محفوظ کرلی گئی  ہیں۔

پانچوں لاشوں کے ضروری نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں