سرینگر/شمالی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جاری فوجی آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹ ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی تاحال جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کیرن سیکٹر کے جمگنڈ علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح فوجی اہلکاروں نے کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی، جس کے بعد اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو للکارا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
ایک سینئر دفاعی افسر نے بتایا کہ صبح تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر کیرن سیکٹر کے جمگنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب جھڑپ شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مار گرائے گئے۔حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔