English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف اداکار قاضی واجد خالقِ حقیقی سے جاملے

قاضی واجد کو گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے فوٹو: فائل

قاضی واجد کو گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان کے معروف سینئر اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف لیجنڈ اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔  خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی لیکن گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

قاضی واجد 26 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور اپنے 65 سالہ فنی کیریئر میں سیکڑوں ڈراموں، ٹی وی تھیٹر سمیت فن کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، حکومتِ پاکستان نے 1988 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ قاضی واجد کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل اور تعلیم بالغاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے