English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوہدری نثار کو عبوری وزیراعظم بنانے پر غور، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں خفیہ مذاکرات

پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا
نثار نے بھی عبوری وزیر اعظم بننے پر آمادگی ظاہر کردی
ملک کی اسٹیبلشمنٹ بھی عبوری وزیر اعظم بنانے پر راضی ہے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے پر خفیہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں جماعتیں چوہدری نثار علی خان پر متفق نظر آتی ہیں تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار علی خان کو عبوری وزیراعظم بنانے کے معاملے پر خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے بھی عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری نثار کی شدید مخالفت کی جائے گی۔ ملک کی اسٹیبلشمنٹ بھی چوہدری نثار کے نام پر راضی ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے یہ مذاکرات شروع کیے ہیں عبوری وزیراعظم آئین کے تحت تین ماہ کی مدت کے لیے ہونا ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ملک میں انتخابات منعقد کرانا ہے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے اور سینیٹ انتخابات کے بعد عبوری حکومت کے قیام کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے