English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپل شرما کی ویڈیو نے ان پر مقدمہ درج کرا دیا

کپل کے خلاف مقدمہ امرتسر کی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک گروپ نے درج کروایا ہے، فوٹو: فائل

کپل کے خلاف مقدمہ امرتسر کی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک گروپ نے درج کروایا ہے، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے خلاف بھارتی طالب علموں کےایک گروپ نے مقدمہ درج کرا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرماان دنوں نیا شوملنے پر بے انتہا خوش ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امرتسر کی سڑکوں پر نہایت خوشگوار موڈ میں موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا آبائی علاقہ بہت یاد آرہا تھا جہاں ان کا بچپن گزرا ہے اور آج وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما کی دھواں دار واپسی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کپل شرما انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سخت مشکل میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے خلاف امرتسر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ایک جماعت نے مقدمہ درج کرا دیا۔

#Amritsar #memories #winters #fun #food #bikeride oh god.. missing so many things

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on Feb 13, 2018 at 9:05pm PST

امرتسر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کیشو کوہلی نے کپل پر الزام عائد کیا ہے کہ اداکار رات کے وقت نہ صرف سڑک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلارہے تھے بلکہ انہوں نے حفاظتی ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔ کیشو کوہلی نے مزید کہا کپل شرما بھارت کی مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں لہٰذا انہیں ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے