ممبئی( آئی این پی ) بھارت کے مشہو ٹی وی ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی خوبرواداکارہ دیپکا کاکرنے اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراھیم سے شادی کرلی ۔بجائے اسکے کہ ہرکوئی انہیں مبارکباد دیتا بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑ اہوچکا ہے ۔کیونکہ دیپکا نے شعیب ابراھیم سے شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کرلیاہے دونوں کی شادی 22فروری کو ہوئی اور کہاجارہاہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیاہے ،سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی زیر گردش ہے ۔شادی اسلامی طریقے سے انجام پائی جس میں نکاح کی تقریب اترپردیش کے ایک گاؤں میں منعقد ہوئی۔

