مہمانوں کو بذریعہ ای میل دعوت دی جائیگی
دولہا دلہن کے خاندانوں نے شادی کی تصدیق کردی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنے دوست آنند آہوجا سے 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں خاندانوں نے مشترکہ بیان میں سونم کپور کی آنند آہوجا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ بیان کے مطابق شادی ممبئی میں ہی ہوگی جس میں قریبی دوست شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے دعوت نامے نہیں بنوائے گئے بلکہ دونوں کے خاندانوں نے بذریعہ ای میل ہی تمام مہمانوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

