English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟

بھارتی حکومت نے پہلی مرتبہ لاہور کے قریب امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کردیئے
پاکستان کے ساتھ سرحد سے ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر جنگی طیارے اور ہتھیار پہنچا دئیے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟ پہلی مرتبہ لاہور کے قریب امرتسر میں جنگی طیارے تعینات، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ سرحد سے ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے اور بھارتی ہتھیار پہنچا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف اور مودی سرکار کے وزراء مسلسل پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔جبکہ اب موصول ہونے والی اطلاعات اور بھارتی میڈیا کے دعووں کے مطابق بھارت نے واقعی پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کی تاریخی میں پہلی مرتبہ لاہور کے قریب بھارتی شہر امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔جبکہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے پہنچا دیئے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی بری فوج سرحد علاقوں میں بھارتی ہتھیار بھی پہنچا چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فرانس سے رافیل طیاروں کی کھیپ ملنے کے بعد بھارت کا دماغ زیادہ ہی خراب ہو چکا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان بھی بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ پاک فوج گزشتہ 2 ماہ سے ہائی الرٹ پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے