کینساس( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مسلح شخص نے ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے نکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے وہ تاحال مفرور ہے۔

