صدر ٹرمپ کی غیر ملکی رہنمائوں کو نامناسب اور مضحکہ خیز فون کالز پر امریکہ کو شرمندگی کا سامنا
سعودی حکام کو کال کے دوران وعدہ کیا جی 7 میں شمولیت کیلئے مدد فراہم کرینگے
پیرو کے صدر کو یقین دلایا24گھنٹے میں ان کیک ملک کو سی 130ایر کولیس طیارہ فراہم کرینگے
جوبائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات کیلئے کہنا انتہائی خطرناک تھا ٗ ذرائع وائٹ ہائوس
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عجیب و غریب بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، عالمی میڈیا میں تازہ انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے غیر ملکی رہنمائوں کو نامناسب اور مضحکہ خیز فون کالز کیں جس کے باعث امریکا کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ صدر ٹرمپ نے سعودی حکام کو کال کے دوران وعدہ کیا کہ وہ سعودی عرب کو جی 7 میں شمولیت کے لیے مدد فراہم کریں گے۔ ایک اور کال میں پیرو کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ 24 گھنٹے میں ان کے ملک کو سی 130 ہرکولیس فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ فراہم کردیں گے۔ وائٹ ہائوس ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداران کالز سُن کر ششدر رہ گئے، یہ کالز شرمندگی کا باعث اور سالہا سال کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف تھیں۔ صدر ٹرمپ کا یوکرائنی ہم منصب کو کال کرکے جوبائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کے لیے کہنا انتہائی خطرناک تھا جس کے بعد صدر کی کالز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

