وزارتِ انسانی حقوق نے اداکارہ کو لڑکیوں کے حقوق کیلئے ’خیر سگالی سفیر‘ بنا دیا
آئیے لڑکیوں کو بہتر مستقبل کا حقدار بنائیں جن کے وہ مستحق ہیں‘مہوش حیات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تمغہ امتیاز کے بعد حکومت نے مہوش حیات کو اہم عہدے سے بھی نواز دیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزارتِ انسانی حقوق نے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے لیے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لئے خیر سگالی سفیر کے عہدے پر فائز ہونے پر خوشی ہے۔یہ میرے لیے فخر کی بات ہے اور میں اس مسئلے کے حل کے لئے فعال طور پر شعور بیدار کرنے کی منتظر ہوں۔ آئیے لڑکیوں کے بہتر مستقبل کی حقدار بنائیں جن کے وہ مستحق ہیں‘‘۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس کے بعد مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں بھی شامل کر لیا گیا تھا۔اب انہیںوزارتِ انسانی حقوق نے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بنا دیا ہے۔ مہوش حیات خواتین اور بچوں کے کی فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں۔

