English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سڑک کنارے اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کا صفایا

محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ضلع وسطی میں کریک ڈائون
ریسٹورنٹس کے سامنے لگائی گئیں کرسیاں اور میزیں لائٹوں کے پول اکھاڑ کر ضبط کرلئے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی سے سرجانی ٹائون فور کے چورنگی سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ یونس خان نے علاقہ پولیس کے ہمراہ بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا صفایا کرتے ہوئے پتھارے، ٹھیلے اور اسٹالوں سمیت دیگر سامان کو نہ صرف ضبط کر لیا بلکہ دکانوں کے باہر قائم کی جانے والی تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا، انسداد تجاوزات کے عملے نے ریسٹورنٹس کے سامنے گاہکوں کے بیٹھنے کے لیے لگائی گئیں میزیں، کرسیاں اور روشنی کے لیے لگائی جانے والی لائٹوں کے پول بھی اکھاڑ کر ضبط کر لیے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری کارروائی میں کسی بھی دبائو کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اس کا نہ صرف سامان ضبط کر لیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے