
لینڈمافیا نے سیکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر میں 100 سے زائد ایکڑ سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقے سے جعلی گوٹھ قائم کرکے قبضے کیے گئے تھے جن پر قبضہ ختم کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملیر زاہد جونیجو، مختار کار بن قاسم موسیٰ مورائی اور دیگر افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ذریعے ملیر میں قائم جعلی گوٹھوں رسول بخش جوکھیو گوٹھ، جمشید ٹائون و پٹھان گوٹھ پر چڑھائی کرکے 100 سے زائد ایکڑ3 زمین پر کیے ہوئے قبضے اور غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کرکے قبضہ ختم کرا دیا گیا، جبکہ بقایا زمین سے قبضہ ختم کرانے کے لیے مکینوں کو مہلت دی گئی ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ملیر زاہد جونیجو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملیر ضلع میں لینڈ مافیا کی جانب سے سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے تجاوزات قائم کی گئی تھیں۔