English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹاپے کی شکار فائزہ سلیم کو ماڈلنگ کرنے پر تنقید کا سامنا

ہمارے سماج میں ماڈلنگ میں کامیابی کے لیے چہرے کے تاثرات کے اظہار پر عبور اور فن اداکاری کی سوجھ بوجھ کے بجائے حسن، نزاکت اور دبلا پتلا ہونا شرط ہے اگر کوئی فربہ اندام خاتون ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ لے تو اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔

فائزہ سلیم یوں تو فن مزاح میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں ان کا تعارف انڈسٹری میں بطور کامیاب کامیڈین ہے لیکن نہ جانے بیٹھے بیٹھے انہیں کیا سوجی کہ ایک آن لائن فیشن برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرلی۔ مداحوں کی اکثریت نے پہلے تو اسے کامیڈی کے طور پرلیا لیکن جب حقیقت کا پتا چلا تو سارے چاہنے والے ایک دم ناقد بن گئے۔

Faiza Saleem 2Faiza Saleem 2

فائزہ سلیم نے دلکش انداز کے ملبوسات کو زیب تن کیا تو جیسے طوفان کھڑا ہوگیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں صارفین نے خوب جملے کسے اور تنقید کا نشانہ بنایا۔ موٹی، ڈھول اور بد ہیئت جیسے القاب سے جی نہ بھرا تو ایک صارف نے استغفراللہ بھی کہہ ڈالا۔

Faiza Saleem 4Faiza Saleem 4

صارفین کے تبصروں سے یہ بات سچ ثابت ہوجاتی ہے کہ حسن اور خوبصورتی کے حوالے سے اب تک ہمارے معاشرے میں بوسیدہ خیالات کا ڈیرہ ہے اور کوئی بھی ان پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں تاہم فائزہ سلیم اور ان کی ٹیم لوگوں کے نظریات تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Faiza comment 5Faiza comment 5

Faiza comment 1Faiza comment 1

Faiza comment 2Faiza comment 2

Faiza comment 4Faiza comment 4

Faiza comment 3Faiza comment 3

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے