English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک صارف دفتر خارجہ پہنچ گئیں

احمد نامی نوجوان تمام ممالک کے جھنڈوں کے مقام پر موجود نظر آئے، پاکستانی جھنڈے کے ساتھ سیلفی بھی بنائی
جہاں حریم شاہ کی ویڈیو پر تنازع ہوگیا تھا وہاں احمد کی ویڈیو نے بھی کئی سوالات کھڑے کردیئے
لاہور/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی وڈیو کا معاملہ ابھی حل نہ ہونے پایا کہ ایک اور ٹک ٹاک صارف دفتر خارجہ جاپہنچا۔ احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بیٹھا ہے، اس کے علاوہ احمد نامی نوجوان اس مقام پر بھی گیا جہاں تمام ممالک کے جھنڈے موجود ہیں، انہوں نے اس مقام پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ سرکاری دفتر میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک وڈیو نے جہاں تنازع کھڑا کیا وہیں اب احمد کی وڈیو نے مزید سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ دوسری جانب وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں وڈیو بنانے کے بعد شہرت پانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے