ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مشرق میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا شہری علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث نظام زندگی معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

