دمشق (آئی این پی) شدت پسند دولت اسلامیہ (داعش) نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو اپنا اپنا نیا لیڈر اور خلیفہ مقرر کیا ہے۔ داعش نے اپنے ترجمان ابوالحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے جو سعودی شہری اور ابوبکر البغدادی کا ممکنہ جانشین تھا۔

