English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کلین چٹ دیدی، ڈیٹا حذف کرنیکی ہدایت انٹرپول کا اسحاق ڈار کی گرفتاری سے انکار

میرا نام پانامہ لیکس میں ہے نہ ہی 20اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں
حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، سابق وزیر خزانہ نے ثبوت فراہم کردیئے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا اورانہیں کلین چٹ دیتے ہوئے ڈیٹا حذف کرنیکی ہدایت کردی، سابق وزیر خزانہ نے انٹرپول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،میرا نام پانامہ لیکس میں ہے نہ ہی 20اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں، ادھرانٹرپول نے اسحاق ڈارکو خط لکھ کر مطلع کیاہے کہ آپ کسی ریڈ نوٹس پر نہیں ،دوسری جانب پاکستان نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے شواہد کی جانچ پڑتال کے بعدانٹر پول نے مسترد کردیا۔ اس نمائندے نے وہ کاغذات دیکھے ہیںجن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرپول کے جنرل سیکریٹریٹ نے انٹرپول کے تمام نیشنل سینٹرل بیوروز کو اطلاع دی ہے کہ وہ اپنے سسٹم سے اسحاق ڈار کے بارے میں تمام ڈیٹا حذف کردیں، اس طرح انہیں اس بات کا کلین سرٹیفکیٹ دے دیا ہے کہ وہ انٹرپول کے نوٹس پر نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے