پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ ہے ،حکومت بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کےلئے بطور دباؤ استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت صحت پر سیاست نہ کرے، سیاسی قیدیوں کو وہ طبی سہولیات دی جائیں جن کی اجازت عدالت و قانون نے دی ہے۔

