English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

کابل:سیکورٹی اہلکاروزارت داخلہ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے سے متاثر گاڑی سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں
کابل:سیکورٹی اہلکاروزارت داخلہ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے سے متاثر گاڑی سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں

کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب کار بم دھماکے میں 7 افغان شہری ہلاک جبکہ 4 غیر ملکی سیکورٹی ایڈوائزرز سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ دھماکا بدھ کی صبح وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب علاقہ قصابہ کی سڑک پر ہوا جس کے نتیجے میں 7 افغان شہری ہلاک جبکہ افغان وزارت داخلہ کے لیے کام کرنے والے 4 غیرملکی سیکورٹی ایڈوائزرز سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کی ذمے داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے