لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ے سابق کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سرلنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں بطورکنسلنٹنٹ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکن ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو میچوں پر مشتمل سیریز کا باقائدہ آغاز رواں سال کے اختتام پر ہوگا۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے اس وقت مضبوط امیدوار ہیں ۔

