English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن میں داعش کا نائب وزیر جنگ پکڑا گیا

القمر

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائنی سیکورٹی سروس ایس بی یو نے مشترکہ بین الاقوامی آپریشن کے دوران داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ جارجیا سے تعلق رکھنے والا البرا شیشانی نامی شدت پسند داعش کا نائب وزیر جنگ رہ چکا ہے۔ شیشانی کو دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اس کے مکان سے حراست میں لیا گیا۔ سیکورٹی سروس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تصویر کی مدد سے ثابت ہو گیا کہ زیر حراست غیر ملکی داعش کا مطلوب کمانڈر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے