English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی چیمپئن کو پچھاڑنے کا مشن، باکسر محمد وسیم دبئی پہنچ گئے

القمر

محمد وسیم 22نومبر کو تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن سے مقابلہ کریں گے
دبئی(آئی این پی) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسکاٹ لینڈ میں بھرپور ٹریننگ کے بعد شیڈول فائٹ کے لیے دبئی پہنچ گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن کو پچھاڑنے کے لیے پاکستان کے باصلاحیت باکسر محمد وسیم اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ پہنچ گے، فالکن کے نام سے مشہور وسیم کے لیے منفرد طرز کا باکسنگ ٹرنکس بنایا گیا ہے۔ٹرنکس میں قیمتی ہیرے لگے ہیں اور فالکن لکھا ہے، محمد وسیم 22نومبر کو تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن سے مقابلہ کریں گے، پاکستانی باکسر پاکستان کے لیے لگاتار 8فائٹس جیت چکے ہیں۔محمد وسیم اور میکسیکو کے گینگن لوپز کا ٹکرا 22 نومبر کو ہوگا، گینگن لوپز 46 باٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے