English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ اکیلے نہ جانا، ہمیں چھوڑ کر تم ٭

وحید مراد کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
مداحوں کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے
23 نومبر 1983ء کو ڈیفنس کراچی میں ممتاز ایوب کے گھر مردہ حالت میں پائے گئے تھے
کراچی (رپورٹ اختر انجم) پاکستانی فلموں کے واحد چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 36 ویں برسی منائی جارہی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں وحید مراد کے مداحوں کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے علاوہ تعزیتی اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ وحید مراد کی فیملی کی جانب سے آج مبارک مسجد ڈیفنس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں وحید مراد کی فیملی کے علاوہ وحید مراد کے سیکڑوں پرستار بھی شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وحید مراد 23 نومبر 1983ء بروز بدھ اپنی منہ بولی بہن ممتاز ایوب کی رہائش گاہ ڈیفنس کراچی میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ وحید مراد نے 1961ء میں بطور فلمساز فلمی دنیا میں فلم ’’جب سے دیکھا ہے تمہیں‘‘ سے فملی دنیا میں قدم رکھا تھا، 1962ء میں ہدایت کار ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ سے بطور اداکار کام کیا جو بطور اداکار ان کی پہلی فلم تھی جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ تھی۔ وحید مراد نے بطور فلمساز 12 فلمیں پروڈیوس کیں جن میں فلم ارمان کو پاکستان کی پہلی پلاٹینم فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ وحید مراد کی مشہور فلموں میں ہیرا پتھر کے علاوہ ارمان، احسان، پھول میرے گلشن کا، انجمن، شبانہ، جب جب پھول کھلے شامل ہیں جبکہ ان کی آخری ریلیز شدہ فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔ ان کی ذاتی فلم ہیرو بھی ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی۔ وحید مراد کی سلور جوبلی فلموں کی تعداد 55، گولڈن جوبلی 27، پلاٹینم جوبلی فلم 3 تھیں جبکہ ایک فلم شبانہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی تھی۔ وحید مراد نے چند فلموں میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا جن میں فلم سمندر سرفہرست ہے، وہ اداکار رنگیلا اور شباب کیرانوی کے بعد تیسری فنکار شخصیت تھے جنہوں نے ہدایتکار، گلوکار اور اداکار کئی شعبوں میں کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے