English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ، کشمیر فرینڈز کلب فاتح قرار

القمر

مظفر آباد (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال چیمپیئن شپ 2019 اختتام کو پہنچ گئی۔ کشمیر فرینڈز کو گیمز برابر ہونے پر لیڈنگ پوزیشن کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا جبکہ نعمان شہید کلب رنر اپ رہی۔ گرائونڈ چہلہ بانڈی میں سینکڑوں تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی کھل کر سپورٹ کی۔ ٹورنامنٹ کی جگہ کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سردار مختیار عباسی رکن کشمیر کونسل تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے معیار کی تعریف کی اور صدر کلیم اعوان اور جنرل سیکرٹری مظفر حسین خان کو اتنے بہترین انتظامات کرنے پر سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کمیٹی کیلئے 40 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں 33 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے