English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدت ملازمت کی توسیع کے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے، پیپلز پارٹی

القمر

اسلام آباد ( آن لائن) سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے، وزیراعظم کا ٹوئٹ غیرمناسب ہے، لگتا ہے عمران خان کی سیاست پھر مفلوج ہو جائے گی۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان کے بغیر جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے قومی اسمبلی کا
اجلاس منسوخ کر دیا ہے، سینیٹ کو تو تالا لگا ہوا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر رہی، ہر تعمیری کام میں اپوزیشن حکومت سے آگے ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں جو ان کو لایا ہے وہی حکومت چلائے گا، ان کو خود حکومت چلانی ہے اور پارلیمان کے ذریعے چلانی ہے، حکومت سمجھتی ہے یہ آرڈیننس کے ذریعے ملک چلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو نہ ندامت ہے نہ کوئی فکر، بگڑے ہوئے سیاسی امور ہیں حکومت کو ٹھیک تو کرنا ہوں گے۔
پیپلز پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے