ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بحری اڈے پر فائرنگ،2ہلاک بھارتی فضائیہ کے سربراہ بچ نکلے

ہونولولو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہل کار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سول ملازمین پر گولیاں برسا دیں۔ نیوی اہل کار نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔ فائرنگ کے وقت بھارتی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ اور چند بھارتی اہل کار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے، تاہم وہ سب محفوظ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں