اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایک دستاویز ہے اور اس دستاویز کے مطابق ملک ریاض کا کور نام ” میجر اکبر ” ہے۔حامد میر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک ریاض نے کچھ انٹیلی جنس آپریشنز میں میجر اکبر کے نام سے شرکت کی۔حامد میر نے کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس ثبوت بھی ہیں جو میں عدالت میں پیش کروں گا۔حامد میر کی بات پر پروگرام میں موجود اینکر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انٹیلی جنس آپریشنز کے لیے تو باقاعدہ ٹریننگ کی ضروری ہوتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کسی کو آرمی میں اعزازی عہدے سے نواز دیا جائے۔جس پر حامد میر نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ملک ریاض نے انٹیلی جنس آپریشنز میں جعلی نام کے ساتھ شرکت کی ہو۔تاہم ملک ریاض کچھ انٹیلی جنس آپریشنز میں ‘میجر اکبر’ کے نام سے ضرور شامل رہے ہیں۔حامد میر نے مزید کہا کہ میں بیوقوف تو نہیں ہوں کہ اتنی بڑی بات ایسے ہی کر دوں گا۔میرے پاس ثبوت ہیں جو میں عدالت میں پیش کروں گا۔واضح رہے کہ ملک ریاض سے متعلق اور بھی کئی پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔انہی ویڈیوز میں ایک ویڈیو وزیراعظم عمران خان کی بھی ہے۔ ایک صارف نے عمران خان کا ماضی میں ملک یاض سے متعلق دیا گیا ایک بیان ٹویٹ کیا جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک ریاض نے غریب لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا اور ساری جماعتوں کو خرید لیا۔عمران خان کو یہ ویڈیو یاد کروا کر مطالبہ کیا گیا کہ اب وزیراعظم ملک ریاض کو گرفتار کریں۔
حامد میر
