مشکل کی اس گھڑی میں مشرف کو کم از کم ایک موقع دیا جانا چاہیے
وہ ہمارے صدر رہے ہیں اور اور مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی ہے ٗ اداکارہ کو ٹوئٹ
کراچی (نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کم سے کم انہیں ایک موقع دیا جانا چاہیے، وہ ہمارے صدر رہے اور مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ پرویز مشرف کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں سیاست کو کچھ دیر کے لیے سائیڈ میں رکھنا چاہیے اور انہیں کم سے کم ایک موقع دے کر ان کی بات سنی جائے۔ وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں سنا جانا چاہیے کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟ جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ اداکارہ کی ٹویٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے آصف زرداری کی گرفتاری کے وقت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ بھی پانچ سال تک صدر رہے ان کی بھی حمایت کریں یا پھر یہ کہیں کہ کسی کو بھی رعایت نہ ملے۔

