English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیروزگاری اور مہنگائی کیخلاف ن لیگ کاملک گیراحتجاج

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن سڑکوں پر آگئی، ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ شرکا نے حکومت مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔پارٹی کے قومی اور صوبائی  اسمبلی ارکین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھائے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاج ہوا گوجرانوالہ میں ن لیگ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ گجرات میں کچہری چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ چنیوٹ اور جھنگ میں بھی حکومت مخالف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے روزگار کی فراہمی اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میںلوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ خواتین ورکرز نے پریس کلب کے باہر احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی۔ملاکنڈ میں ن لیگ کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں نے مہنگائی، بیروزگاری اور ٹیکسز کے بھرمار پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ملک گیراحتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے