English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے حکومت کہتی ہے گھبرائو نہیں‘اسرارالحق مشوانی

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈریشن آف رئیلرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے اور دوسری جانب ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، مہنگائی ایک ایسی برائی ہے کہ مہنگائی کا توڑ تو حکومت کر نہیں رہی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کے حساب سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، عوام چاہتے ہیںکہ روزمرہ  استعمال کی چیزیں سستی ہو جائیں۔ یہ کام تو حکومت سے ہو نہیں رہا، بس ایک بیان آجاتا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے کیا بھوکوں کا پیٹ بھر سکتا ہے، کیا محدود آمدنی میں گزارا کرتے عوام کو کوئی ڈھارس مل سکتی ہے؟ اس کا جواب کوئی بھی دینے کو تیار نہیں،البتہ عمران خان نے اب یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ انہیں گڈ گورننس کی سمجھ آ گئی ہے۔ کیا واقعی سمجھ آ گئی ہے، کیا انہوں نے گڈ گورننس کا واقعتاً کوئی نسخہ حاصل کر لیا ہے؟، اس بارے میں خاموشی ہے۔ شاید ان کا مطلب یہ ہے کہ بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے اور اچھے افسروں کو لگا کر وہ گڈ گورننس کے قریب پہنچ گئے ہیں، یہ سب اسی بیورو کریسی کا حصہ ہیں، پھر یہ کیسے یقین کر لیا جائے کہ ان کے آنے سے گڈ گورننس بھی آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سمیت ہر ادارے میںحکومت اگر اپنی پالیسیاں نہ بدلے، سیاسی عزم ظاہر نہ کرے، سخت میرٹ کو نہ اپنائے، کڑے فیصلے نہ کرے تو تبدیلی کیسے آ سکتی ہے؟ یہی افسران ہیں، جنہیں بار بار کہا گیا کہ وہ ناجائز منافع خوروں پر نظر رکھیں، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کریں، مگر یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ ان کی وہی چال بے ڈھنگی ہے، جو پہلے تھی دفتروں میں بیٹھ کر رپورٹیں بناتے ہیں اور بیان جاری کرکے سرخرو ہو جاتے ہیں۔
اسرارالحق مشوانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے