English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کیخلاف مزاحمتی بجٹ پارلیمان میںپیش کردیا

القمر

تہران(آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کے خلاف ’’مزاحمت کابجٹ‘‘ پارلیمان میں پیش کردیا ۔ان کی جانب سے ’’ مزاحمتی بجٹ‘‘ اس وقت پیش کیا گیا ہے جب چند ہفتے قبل تیل قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک گیر احتجاج خونریز شکل اختیار کر گیا تھا ۔ پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ مزاحمتی بجٹ کا مقصد تیزی سے معاشی سست روی کے باعث اسلامی جمہوریہ کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے جیسا کہ کرنسی کی قدر میں کمی سے افراط زر کی شرح آسمان کو چھو رہی ہے اور درآمدات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔روحانی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بجٹ میں سرکاری شعبے میں تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ شامل ہے ، یہ مزاحمت اور پابندیوں کیخلاف تحفظ کا بجٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا دیکھی گی کہ پابندیوں کے باوجود ہم ملک کا انتظام چلاپائیں گے، خاص طور پر تیل کے شعبے میں۔روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو مشکلات سے چھٹکارہ پانے کے لیے 4845ٹریلین ریال (36ارب ڈالر) کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس سے روس سے ہونے والی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا جائے گا ، جسے اب حتمی شکل دی جارہی ہے ۔روحانی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پابندیوں اور دبائو کی صورتحال میں لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید کم ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے