English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب:اینٹی کرپشن کراچی اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران واہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نیب نے اینٹی کرپشن کراچی اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران واہلکاروںکیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے،ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔اجلاس میں 2تحقیقات کی منظوری دی گئی ، جس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی کے افسران و اہلکار کے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔اجلاس میں منظور احمد کنیسر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت حکومت سندھ ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف
پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ورکس حکومت سندھ، آفیسرز/ آفیشلز لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ ، میر نادر مگسی رکن صوبائی اسمبلی سندھ، آفیسرز/ آفیشلز لینڈ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اینڈ پرووینشل ہائی ویز ڈپارٹمنٹ ،بلاول شیخ کنٹریکٹر، پرس رام کنٹریکٹر اور دیگر، نواب سردار خان چانڈیور رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے سی پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے پی آئی اے سی انتظامیہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں افسران و اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،اشرف ڈی بلوچ سرکاری ٹھیکے دار اور دیگرکے خلاف انکوائری کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے، 25 ماہ میں 630بد عنوانی ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے
نیب اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے