English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابری مسجد کیس فیصلہ:بھارتی عدالت عظمیٰ نے تمام نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں

القمر

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی عدالت عظمیٰ نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تمام18 درخواستیں مسترد کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس ایس اے بودے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے چیمبر میں درخواستوں پر سماعت کی۔نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کے 4 ججز وہی تھے جو کیس کا فیصلہ سنانے بینچ کا بھی حصہ تھے تاہم سابق بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ سنجیو کھنا کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔عدالت نے دائر درخواستوں میں سے کئی یہ کہہ کر مسترد کیں کہ نظرثانی اپیلیں دائر کرنے والے کیس میں براہ راست فریق نہیں لہٰذا یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔عدالت عظمی میں درخواستیں دائر کرنے والوں میں جمعیت علمائے ہند اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی)کے حمایت یافتہ درخواست گزار بھی شامل تھے۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ کیس کے فیصلے نے دہائیوں سے اٹھائے جانے والے ہندو جماعتوں کے غیر قانونی اقدامات کو دوام بخشا ہے، جن میں1992ء میں بابری مسجد کو شہید کرنے کا اقدام بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے