English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کوعلاج کیلیے امریکا لیجانا مشکل ہوگا ‘حسین نواز

القمر

لندن(آئی این پی) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی بہتری کے بغیر میاں صاحب کو امریکا علاج کے لیے نہیں لیجایا جا سکتا،جب تک پلیٹ لیٹس بہتر نہیں ہوپائیں گی اس وقت تک کوئی ڈاکٹر مزید کوئی پروسیجر نہیں کرے گا۔ ان خیالات کااظہار حسین نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیل جانے سے پہلے نواز شریف کو صرف بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری لاحق تھی بعد میں وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوئے، میاں نواز شریف کی بیماری تھربو سائیڈ پینیا اور پلیٹ لیٹس کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوتی ان کا مزید علاج نہیں ہو پائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا علاج چل رہا ہے لیکن بیماری کا صحیح طرح علاج نہیں ہوسکے گا، نوازشریف دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانیںسکڑنے کے علاج کے لیے نواز شریف کا امریکا جانا ضروری ہے ،اس بیماری کا وہیں علاج ممکن ہے۔ڈاکٹر بیماری کی تشخیص کے لیے نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کررہے ہیں ، جب سے وہ لندن آئے ہیں ان کے سیکڑوں بلڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں،میاں صاحب کے اب تک کی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے