English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے خاموشی سے 2 چینی سفاتکار ملک بدر کردیئے

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ستمبر میں 2چینی سفارت کاروں کو خفیہ طور پر ملک بدر کردیا تھا۔ امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کے دونوں اہل کار ریاست ورجینیا میں واقع ایک حساس فوجی اڈے پر جا پہنچے تھے۔ 30 سال میں یہ پہلا موقع تھا کہ امریکا نے چینی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کر کے واپس بھیجا۔ ان میں ایک سفارت کار پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ انٹیلی جنس افسر تھا اور سفارت کار کے روپ میں کام کررہا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق دونوں چینی سفارت ورجینیا میں واقع ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر جاپہنچے تھے،جو نورفولک کے نزدیک واقع ایک حساس تنصیب کے داخلی دروازے پر قائم تھی۔ حساس جگہ پر امریکا کی خصوصی آپریشنز فورسز کے دفاتر اور اڈا واقع ہے۔ محافظوں نے چینی سفارت کاروں کے کاغذات چیک کیے تو ان کے پاس داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھا،جس کے بعد انہیں خارجہ دروازے سے نکلنے کی ہدایت کی گئی، تاہم انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا اور فوجیوں کی نظر سے بچ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔ دونوں نے شک سے بچنے کے لیے اپنی بیویوں کو بھی ساتھ رکھا ہوا تھا۔ بعد میں ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ محافظوں کی ہدایات سمجھ نہیں سکے، اسی لیے وہ آگے بڑھتے رہے۔ اس حرکت کے بعد امرکی محکمہ خارجہ نے ان کی سرگرمیوں پر قدغنیں عائد کردی تھیں اور بعد میں حکومت نے سنجیدہ اقدام کرتے ہوئے دونوں کو ملک بدر بھی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے