English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نئی دہلی میں طلبہ کیخلاف طاقت کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ

القمر

نئی دہلی( آن لائن )ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نئی دہلی میں طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئی دہلی میں طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف تشدد کسی بھی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انسانی حقوق باڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس کے تشدد اور طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف تفتیش ضرور ہونی چاہیے،طالب علموں کے اختلاف رائے کے حق کا احترام کیا جائے،واقعے میں100سے زاید طالب علم زخمی ہوئے تھے اور زخمی طالب علموں کی مدد کیلیے پولیس نے یونیورسٹی میں ایمبولنس کو بھی جانے نہیں دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے