ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں سے اہلکاروں کی لوٹ مار

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدر آباد عدیل چانڈیو نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار دو شہریوں سے لوٹ مار کرنے پر اے سیکشن تھانے کے پانچ اہلکاروں کیخلاف متاثرہ شخص کی مدعت پر مقدمہ درج کرا دیا، ایک اہلکار ریمانڈ پر جیل منتقل۔ پولیس اہلکاروں حمزہ عارف خان، بلال عباس، غلام مصطفی اور آفتاب پر اے سیکشن تھانے میں لوٹ ما ر کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمہ نور نبی آفریدی پٹھان کی مدعیت پر درج کردیا گیا، اے پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم ایک پولیس اہلکار حمزہ کو گرفتار کرکے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 11 کی عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت میں یکم جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ پر ملزم کو جیل بھیج دیا، مقدمے میں کہا گیا کہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں پولیس موبائل میں سوار پانچ پولیس اہلکاروں نے روک کر کاغذات مانگے اور تلاشی کے دوران اس کی جیب میں موجود 23 ہزار روپے نقد اور اس کے دوست نوید کا موبائل فون چھین لیا۔ لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار حمزہ، عارف، بلال عباس، آفتاب اورغلام مصطفی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں