ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں 5 صحافیوں کو سزائے قید پر بین الاقوامی تنظیم کی مذمت

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدالت نے آن لائن رسالے ’گام‘ سے تعلق رکھنے والے 4صحافیوں کو قید کی سنادی۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی رپورٹ میں فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اپیل کورٹ نے قید کی سزا کو 18 سال سے کم کر کے 5برس کر دیا ہے۔ امیر حسین محمدی فرد، ثنا اللہ یاری، امیر گولی اور اصال محمدی کو کو ابتدائی طور پر یہ سزا تہران کی انقلابی عدالت نے ستمبر میں سنائی تھی۔ ان صحافیوں کو ایک سال قبل گرفتار کیا گیا تھا،جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان پر عائد الزامات کو من گھڑت قرار دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے صوبہ خوزستان میں کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین کے احتجاج کی رپورٹنگ کی تھی،جس سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے ’روزنامہ شرق‘ کی خاتون صحافی مرضیہ امیری کا بھی ذکر کیا، جس کی سزا کو عدالت نے 10 برس قید اور 148 کوڑوں سے کم کر کے 5 سال قید کر دیا ہے۔ امیری کو پارلیمان کی عمارت کے باہر مظاہرے کی رپورٹنگ کرتے وقت مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں