ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے سیاروں کی تلاش کے لیے جدید خلائی دوربین مدار میں پہنچ گئی

پیرس: یورپ کی جدید خلائی دوربین مدار میں گشت کررہی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے ایک جدید ترین دوربین مدار میں پہنچادی۔ اس اقدام کا مقصد نظامِ شمسی سے پرے زمین جیسے سیاروں کو تلاش کرنا ہے۔ ’کیرکٹرائزنگ ایکسوپلانیٹ سیٹلائٹ‘ نامی دوربین کا مدار 710 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے، جو 2019 ء میں دیگر سیاروں کو تلاش کرنے والے نوبیل انعام یافتہ سائنسداں دیدیئر کیولوز کے مطابق خلا میں ایک بہترین مقام ہے۔ اس وقت زمین سے دور خلا میں 4ہزار ایسے سیارے دریافت ہوچکے ہیں جو دوسرے ستاروں کے گرد گھوم رہے ہیں۔ خلائی دوربین کو روسی سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں