قاہرہ (صباح نیوز)عرب لیگ نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ قاہرہ میں صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان اہم پیش رفت ہے ۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے معاون خصوصی برائے فلسطین سعید ابو علی نے کہا کہ عرب لیگ عالمی عدالت انصاف کے اعلان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔عالمی عدالت کی خاتون پراسیکیوٹر
کے اعلان پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ اسرائیل نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے پاس فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ نہیں۔
اسرائیل
