English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا: بس دریا میں گرنے سے 26 افراد ہلاک

جکارتا: دریا کے پل سے بس گرنے کے بعد امدادی کارکن لاشوں اور زخمیوں کو نکال رہے ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماترا میں ایک بس دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس بینگ کولو سے جنوبی سماٹرا کے شہر پالی مبانگ جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر 150میٹر کی بلندی سے دریا میں جا گری۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بس سڑک پر رکھے گئے حفاظتی بیرئیر کے پتھر سے ٹکرائی، جس کے باعث اس کا توازن بگڑا اور وہ پل پر سے گرگئی۔ امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بس دریا میں ڈوب کر پانی کی تہ میں چلی گئی ہے۔ حادثہ رات کے وقت شہر سے دور دراز علاقے میں پیش آیا، جس کے باعث امدادی اہل کاروں کو جائے وقوع تک پہنچنے میں تاخیر ہوگئی۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ بس جب بینگ کولو سے روانہ ہوئی تو اس میں 27 مسافر سوار تھے۔ تاہم حادثے کے وقت اس میں 50کے افراد موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس ڈرائیور اور اس کے دونوں معاونین ہلاک ہوگئے،جس کے باعث مسافروں کی صحیح تعداد جاننے میں دشوار پیش آرہی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران غوطہ خوروں نے 26 لاشیں تلاش کرلیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کئی لاشیں بس میں موجود ہیں،جنہیں تلاش کرنے کے بعد ہی ہلاکتوں کی کوئی حتمی تعداد بتاء جاسکے گی۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سڑک حادثات عام ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقوں میں عام طور پر بنیادی ڈھانچے کی صورتحال خاصی خراب ہے۔ ستمبر میں مغربی جاوا کے سوکابومی علاقے میں ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 21افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے