English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بغداد میں معروف سماجی کارکن کی ہلاکت پر احتجاج

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین نئے وزیراعظم کی نامزدگی کو مسترد کررہے ہیں جبکہ جھڑپوں کے درمیان ایک سرگرم کارکن کی ہلاکت پر گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طاہر طیب کی کار 15 دسمبر کو ایک پراسرار دھماکے میں تباہ ہوگئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ر یلیاں نکالیں، جن میں مظاہرین نے سیاسی جماعتوں کے چند دفاتر پر حملہ کیا۔ حکومت مخالف مظاہرین نے اکتوبر سے دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے، جس سے نظام زندگی تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ مظاہرین بدعنوانی، سرکاری محکموں کی غیر تسلی بخش کارکردگی اور روزگار کے مواقع کی عدم دستیابی پر احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کی شدت گزشتہ ماہ وزیر اعظم عادل المہدی کے استعفے کے بعد قدرے کم ہوئی تاہم نئے وزیر اعظم کی نامزدگی ایک بار پھر مظاہرین کو سڑکوں پر لے آئی ہے۔ دوسری جانب عراقی صدر برہم صالح نے ایرانی حمایت یافتہ پارلیمانی بلاک کے وزارت عظمیٰ کے امیدور کو نامزد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہونا اس سے بہتر سمجھتے ہیں۔ صدر صالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی آئین مجھے حق نہیں دیتا کہ میں وزارت عظمیٰ کے کسی امیدوار کو مسترد کروں، لہٰذا وہ اپنا استعفا پیش کرنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے