English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی: پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بھارت ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر گزشتہ روز سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ جب کہ صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ اس دوران کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے