English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا میں باغی ملیشیا کی بم باری‘ 2 شہری جاں بحق‘ 8زخمی

لیبیا: باغی ملیشیا کی بم باری سے زاویہ شہر میں زیرتعمیر عمارت اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی جنرل خلیفہ حفتر کی زیر قیادت ملیشیا کے طیاروں نے ملک کے مغربی شہر زاویہ کے رہایشی علاقوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ زاویہ ٹیچنگ اسپتال کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق خلیفہ حفتر کی باغی ملیشیا کے طیاروں نے اندھا دھند بم باری کی، جس سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ زاویہ شہر باغی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر لیبیا کی قومی حکومت کا حامی اور باغیوں کی جانب سے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی کوششوں کا مخالف ہے۔ دوسری جانب لیبیا کے حکام نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم فائز سراج سربراہی میں قومی حکومت نے سرکاری طور پر ترکی سے فضائی، زمینی اور سمندری عسکری مدد کا مطالبہ کیا ہے، جس کا مقصد خلیفہ حفتر کی زیر قیادت لیبیا کی باغی ملیشیا کے حملوں کو پسپا کرنا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی حکومت نے ترکی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، خصوصاً فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد طلب کی گئی ہے۔ اُدھر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے لیبیا اور یمن کے بحرانوں میں بیرونی مداخلت کے پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ جارحیت کو روک کر سیاسی حل کی جانب واپس لوٹا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے