English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی سے رواں سال ہتھیاروں کی ریکارڈ برآمد

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اسلحہ کی برآمد کے ریکارڈ سمجھوتے طے پائے گئے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم 2015ء کے بعد سے سب سے زیادہ بنتی ہے۔ سرکاری ادارے کے اعداد شمار کے حوالے سے خبر رساں اداروں کے مطابق 15 دسمبر تک برلن حکومت نے 8.8 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدے کیے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن گرین پارٹی اور لیفٹ پارٹی کی جانب سے استفسار کے بعد اقتصادی امور کی وزارت نے یہ اعداد شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2019ء میں ہتھیاروں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔ اعداد شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلحہ کی فروخت برلن حکومت کی باضابطہ منظوری سے کی گئی تھی، جن میں ہتھیاروں کے علاوہ فوجی گاڑیاں اور جنگی جہاز بھی شامل ہیں۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر کا کہنا ہے کہ جرمن اسلحہ میں فروخت میں اضافے کی وجہ دنیا کے مختلف علاقوں میں پائے جانے والے مسلح تنازعات، فوجی رسہ کشی اور لڑائیاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے