نئی دہلی(آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ متنازع شہریت بل کی منظوری کے بعد ملک کی کشیدہ صورت حال ہے، خدشہ ہے کہ پاکستان اور چین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، چین بھارت میں بڑی کارروائی کیلیے زیر زمین سرنگیں تعمیر، لداخ کے سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے اور بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان سے جنگ کی صورت میں چین سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتاہے۔ اس حوالے سے خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کردی ہیں ۔ رپورٹ کے بعد نریندر مودی نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو کہا ہے کہ وہ چین کی لبریشن آرمی کے ساتھ بریگیڈیئر کی سطح پر مذاکرات کرکے معاملے کا حل تلاش کریں۔
