English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لیے کھولنے کا اعلان

کراچی سمیت سندھ کے بیشر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے۔

سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے گزشتہ روز 6 دن سے بند اسٹیشنز کو کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد اسٹیشنز کو اچانک بند کردیا تھا جس سے صارفین شدید مشکل میں پڑ گئے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث اسٹیشنز کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ پریشر ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ اسٹیشنز کھول دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے