English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی دفاعی صنعت کا امریکی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

القمر

ریاض( آن لائن )سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے امریکا کی دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنی رے تھیون کے ساتھ شراکت داری کاایک سمجھوتے طے پانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی سعودی عرب ہی میں مرمت اور تجدید کی جائے گی۔ یہ سمجھوتا سعودی عرب کے ویژن2030ء کے مقاصد و اہداف کے عین مطابق ہے۔ ویژن کے تحت سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اور تیل کی دولت پر انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پرمختلف صنعتوں کو ترقی و فروغ دیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے کا مقصد عسکری اور سیکورٹی کے شعبے میں مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور تعلیم یافتہ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔نیز اس ویژن کے تحت آئندہ ایک عشرے کے دوران میں نصف تک فوجی سازوسامان مملکت ہی میں تیار کیا جائے گا اور ان کی درآمدات پر اٹھنے والے زرمبادلہ کی بچت کی جائے گی۔سعودی عرب کے دفاعی شعبے اور رے تھیون کے درمیان شراکت داری گزشتہ نصف صدی سے زیادہ عرصے سے جاری ہے لیکن اس نئے ویژن کے تحت سعودی عرب ہی میں دفاعی صنعت کو ترقی دی جائے گی۔یادرہے کہ نومبر 2018ء میں سعودی اور امریکی حکام نے جنگی سازو سامان کی خریدوفروخت کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔ جولائی2019ء میں امریکی اسلحہ کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو سعودی عرب کے لیے ایک ارب 48کروڑ ڈالر مالیت کا دفاعی نظام تیار کرکے دینے کا ٹھیکا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے