English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت مظالم سے کشمیریوں کو مغلوب نہیں کرسکتا‘ چیئرمین کشمیرکونسل یورپ

القمر

برسلز (صباح نیوز) چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگ دنیا سے امن اور اپنے حقوق کی پاسداری کی امید لگائے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ نئے سال کے دوران اقوام عالم میں کشمیریوں کے حقوق کی بات سنی جائے گی۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی‘ بھارت مظالم اور تشددکے ذریعے کشمیریوں کو مغلوب نہیں کرسکتا‘ گزر جانے والا سال ماضی کی طرح کشمیریوں کے لیے مصائب کا سال تھا‘ اگست میں بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں پر مزید ظلم و ستم کرنا شروع کردیا۔ علی رضا سید نے مزید کہا کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں چھپ کر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور ان کی تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے لیکن یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا اور جب تک کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے